28 اکتوبر 2014 - 15:24
يورپي يونين سے برطانيہ کا اختلاف

يورپي يونين کے واجبات کے تعلق سے برطانيہ اور يورپي يونين کے درميان اختلاف بڑھ گيا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوي وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون نے يورپي يونين کے اس مطالبے کو مسترد کرديا ہے کہ برطانيہ مزيد دو ارب ايک سو ملين يورو کي رقم ادا کرے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈيوڈ کيمرون نے برطانوي پارليمنٹ سے خطاب ميں کہا ہے کہ وہ يورپي يونين کے اس مطالبے کو ہرگز تسليم نہيں کريں گے ۔

انہوں نے يہ بيان ايسي حالت ميں ديا ہے کہ يورپي کميشن نے  برطانيہ کو خبردار کيا ہےکہ پہلي دسمبر تک يہ رقم ادا نہ کي گئي تو برطانيہ کو جرمانہ دينا ہوگا ۔  برطانوي وزير ا‏عظم ڈيوڈ کيمرون نے کہا کہ وہ يورپي يونين کو پہلي دسمبر تک يہ رقم کسي بھي حال ميں ادا نہيں کريں گے ۔

انہوں نے کہا کہ يورپي يونين کا يہ طريقہ کسي بھي طرح قابل قبول نہيں ہوسکتا کہ يکبارگي برطانيہ سے اتني بڑي رقم کا مطالبہ کيا جائے اور اس کي ادائيگي کے لئے مہلت بھي اتني کم دي جائے۔

.......

/169